پاکستان نے ہارنے اور میزبان ملک نے جیتنے کی ماضی کی روایت برقرار رکھی
8 وکٹوں سے شکست ،بولرز کی محنت پر کبھی فیلڈرز نے پانی پھیرا تو کبھی بیٹرز نے ساتھ نہ دیا

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلنے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کی بڑی کامیابی کے ساتھ پاکستان کو شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی اور سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان نے آسڑیلیوی سرزمین پر ہارنے اور میزبان ملک نے جیتنے کی ماضی کی روایت برقرار رکھی ،بولرز کی محنت پر کبھی فیلڈرز نے پانی پھیرا تو کبھی بیٹرز نے ساتھ نہ دیا۔
ماضی کے حوالے سے دیکھا جائے توقومی ٹیم کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے، پاکستان نے تقریبا گزشتہ 3 دہائیوں سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا اور 1999 سے اب تک آسٹریلین سرزمین پر کھیلی جانے والی تمام سیریز میں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
حالیہ تین میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کے اوپنرز نے متاثر کن کارکردگی نہ دکھا کر مداحوں کو مایوس کیا، جبکہ میچز کے دوران خراب فیلڈنگ اور ڈراپ کیچز نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم 115 رنز بناکر آوٹ ہوئی اور آسٹریلیا کو 130 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں پر ہی پورا کرلیا۔
اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے 57 اور مارنس لبوشین نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔
میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گری، اوپنر عثمان خواجہ ساجد خان کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 1 وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنائے، جس کے بعد دوسری وکٹ 119 رنز کے مجموعے پر گری، ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔
اسٹیو اسمتھ 4 رنز اور مارنس لبوشین 62 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔تین روزہ ٹیسٹ میچ کی سیریز کے آخری روز کے کھیل میں عامر جمال پلئیر آف دی میچ جبکہ پیٹ کمنز پلئیر آف دی سیریز رہے۔
پاکستانی بیٹرز میں محمد رضوان 28، عامر جمال 18 اور حسن علی 5 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق، شان مسعود، ساجد اور سلمان صفر پر آٹ ہوئے، صائم ایوب 33 اور بابراعظم صرف 23 رن بنا سکے۔
پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہیزل ووڈ نے 4 اور نیتھن لائن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان نے سڈنی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ اس میں بھی اوپنر ناکام رہے ،پاکستان نے پہلی اننگز میں 313 رنزبنائے، اس کے جوا ب میںپہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، سلمان علی آغا نے دو جبکہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 115 رنز ہی بناسکا جیت کے لئے آسٹریلیا کو 130 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں پر ہی پورا کرلیا۔
۔۔۔۔

