شعیب کی نئی شادی ثانیہ کا بھی نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد:کئی سالوں بعد معروف کرکٹر اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزاء میں علیحدگی ہو گئی ہے اور ثانیہ ملک سے پھر مرزاء بن گئی ہیں۔ شعیب ملک نے ثانیہ سے علیحدگی کے بعد معروف ماڈل و اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کر لی ہے۔ ثانیہ کے خاندان نے نہ صرف علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے بلکہ ثانیہ نے شعیب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
ثانیہ کا شعیب کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار، بہن انعم مرزا نے بیان جاری کیا۔ انعم مرزا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق کر دی۔
قبل ازیں شعیب شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر شادی کی مشترکہ تصاویر جاری کیں اور کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا، دونوں کی تصویریں اور شادی کی خبر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی۔ذرائع کا دعویٰ تھا کہ شعیب اور ثانیہ میں طلاق ہو چکی ہے جب کہ گزشتہ روز ٹینس اسٹار کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے۔اب انعم مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے اہلخانہ اور ثانیہ کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
شیئر کردہ نوٹ میں لکھا گیا ‘ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں ‘۔انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ‘ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں ‘۔
انعم مرزا کے اکاؤنٹ پر سامنے آنے والے نوٹ میں مداحوں سے درخواست کی گئی کہ ‘ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں ‘۔اس کے علاوہ یہ ہی نوٹ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کی جانب سے بھی ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں۔جس کی بلاآخر تصدیق ہو گئی۔طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔
دوسری جانب شعیب ملک کی نئی جیون ساتھی ثناء جاوید کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔قبل ازیں گلوکار عمیر جسوال اور ثنا جاوید کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں جس کی تردید یا تصدیق جوڑے کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، اور یہ شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔دوسری جانب شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے بتایا ہے کہ، ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، ثا نیہ ایک عرصہ تک نظر انداز کرتی رہیں اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔
شعیب ملک کی فیملی 2022 کے آخر میں دو ہفتے دبئی رہی، دونوں کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا۔
ثنا اور شعیب کی شادی کی خبر نے ان کے مداحوں سمیت بھارت اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا، جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔