طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر

گزشتہ سال پہلا نمبر متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو حاصل تھاجو اب چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے

اسلام آباد:نوماڈ کیپٹلسٹ کی طاقتور ترین پاسپورٹس کی سالانہ فہرست میں اس سال سوئٹزر لینڈنے پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے جو گزشتہ برس اس منصب سے ایک نمبر پیچھے تھا۔گزشتہ سال پہلا نمبر متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو حاصل تھاجو اب چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے،
دوسری طر ف پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو کمزور ترین پاسپورٹ کے حامل ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان سے نیچے صرف اریٹیریایمن، عراق اور افغانستان ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹ پر 176 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جاسکتا ہے۔اس فہرست میں پرتگال تیسرے نمبر پر ہے جبکہ لکسمبرگ اور فن لینڈ چوتھے نمبر پر ہیں ۔متحدہ عرب امارات جو گزشتہ سال طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے اوپر تھا اسسال چھٹے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں 199 ممالک شامل ہیں، جس میں پاکستان کا نمبر 195 ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ پانچواں کمزور پاسپورٹ ہے، پاکستانی پاسپورٹ پر 46 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا
ہے۔ کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف 4 ممالک اریٹیریا، یمن، عراق اور افغانستان ہیں۔