انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 4-1 کی زبردست فتح کے بعد ہندوستان ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا

دبئی : ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن کے بعد بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔اس نے نگلینڈ کے خلاف سیریز میں 4-1 کی زبردست فتح کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق، ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ جو اب ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ ہارنے کے بعد بقیہ چار میچ جیت لیے، جس میں فائنل میچ بھی شامل ہے جو ہفتہ کو دھرم شالہ میں ختم ہوا۔جنوری میں، ہندوستان جنوبی افریقہ کے خلاف 1-1 سے ڈراہونے والی سیریز کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا تھا۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ہوم گراونڈ پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ ویلنگٹن میں اس کی 172 رنز کی فتح کے بعد فی الحال آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔تاہم کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ-آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ کے نتائج سے قطع نظر ہندوستان سرفہرست رہے گا۔
بھارت کو یہ اعزا ز بھی حاصل ہے کہ وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ ٹیبل میں بھی سرفہرست ہیں۔



