لاہور…نورالعارفین
پی ٹی آئی کی الیکشن کی تیاریاں، پارلیمانی بورڈزکا اجلاس بلوانےکا فیصلہ.تحریک انصاف کی الیکشن کی تیاریاں شروع، کپتان کو انتخابات کی فکر، امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈز کا اجلاس بلوانے کا فیصلہ۔ تحریک انصاف نے الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی تیاریوں کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈز کے اجلاس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے پر عمران خان کے سندھ کے دورے کے بعد پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ تحریک انصاف کا ٹکٹوں کے معاملے میں ابتدائی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور امیدواروں کے نام فائنل کرکے انہیں حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایات کی جائیں گی۔ پارلیمانی بورڈز کے اجلاس طلب کرنے کی تاریخوں کا جلد اعلان ہوگا۔



