
لاہور…نورالعارفین
وزیراعلی پنجاب کو آنکھ کی پٹی کھلنے کے بعد 15دن تک کیئر کرنے کی ہدایت.
وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا آپریشن کامیاب۔ ریٹینا آئی کیئر سنٹر میں آنکھ کی پٹی کھلنے کے بعد بہترین نتیجہ۔ مزید دس سے پندرہ دن آئی ڈراپ استعمال کریں گے۔ گزشتہ روز ریٹینا آئی کیئر سنٹر گلبرگ میں پرفیسر ڈاکٹر خالد وحید نے وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی آنکھ کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر کے مطابق خادم اعلٰی کی بائیں آنکھ میں سفید موتیا تھا جس کاآپریشن کے بعد بہترین نتیجہ نکلا ہے ۔ میاں محمد شہباز شریف کی دائیں آنکھ کا آپریشن بھی تقریبا پندرہ دن پہلے کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر نے وزیر اعلی پنجاب کو پندرہ دن تک آنکھ کی کیئر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔



