سکور انٹری ٹیلنٹ ہنٹ ٹیسٹ 19 مئی کو منعقد ہو گا


اسلام آباد:سکور انٹری ٹیلنٹ ہنٹ ٹیسٹ 19 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ٹیسٹ میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات شرکت کر سکتے ہیں۔ ٹیسٹ کی رجسٹریشن فری ہو گی۔ سکور انٹری ٹیسٹ کی تعارفی کلاسز 17 اور 18 مئی کو ہونگی۔ جس میں ٹیسٹ کی تیاری کے معیار اور نصاب کی تفصیلات اور ڈیمو لیکچرز دیں گے۔ جون کے پہلے ہفتے میں سکور انٹری ٹیسٹ ورچوائل اکیڈمی شروع کی جائے گی۔
یہ فیصلے ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ڈائریکٹر سکور انٹری ٹیسٹ پروفیسر اختر عباس کی تفصیلی بریفنگ کے بعد کئے گئے۔
پروفیسر اختر عباس نے ایچ او ڈی بیالوجی سکور انٹری ٹیسٹ پروفیسر مطیع اللہ کو سٹوڈنٹ کونسلر مقرر کر دیا۔جو طلبا کی انٹری ٹیسٹ تیاری، نصاب ،سوالیہ پرچہ جات اور ملک کے میڈیکل کالجز کے میرٹ اور دیگر اہم امور پر رہنمائی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
اجلاس میں ملک کے دور دراز پسماندہ علاقوں کے طلبا کے لئے سستی اور معیاری تعلیم اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ ہاسٹل کی سہولت دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔ فزیکل اور آن لائن کلاسز کی فیس مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی مناسب رکھی گئی ہے۔ فزیکل اور ورچائل کلاسز سے تعلیم یافتہ ،ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔