فلائی جناح کی تیسری بین الاقوامی منزل ، اسلام آباد اور مسقط کے درمیان پروازوں کاباقاعدہ آغاز


شارجہ اور امارات کے بعد یہ فلائی جناح کی تیسری بین الاقوامی منزل ہے
ابتدائی طور پر ہفتہ میں دو پروازیں چلیں گی نیا روٹ اسلام آباد کو مسقط سے ملائے گا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے 10 مئی 2024 سے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے عمان کے مسقط انٹر نیشنل ایئر پورٹ کیلئے پہلی نان اسٹاپ پرواز کا آغاز کر دیاہے۔
مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر پرواز کا استقبال ایوی ایشن کے روایتی طریقہ کار واٹر کینن سلوٹ سے کیا گیا۔ نئے روٹ پر دونوں شہروں میں آمد و رفت کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی جس سے مسافروں کو خوبصورت شہر مسقط دیکھنے کے آسان اور سستے فضائی سفر کی سہولت میسر ہوگی۔
10 مئی 2024 سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مسقط انٹر نیشنل ایئر پورٹ کیلئے شروع ہونےوالی پروازوں کا شیڈول درج ذیل ہے:
شیڈول طیارہ وقت آمد وقت روانگی پرواز
جمعہ/اتوار ایئر بس A320 19:00 مسقط 17:10 اسلام آباد 9P 724
جمعہ/اتوار ایئر بس A320 23:35 اسلام آباد 19:50 مسقط 9P 725

ایئر لائن کی تیسری بین الاقوامی پرواز کے افتتاح پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، فلائی جناح کے ترجمان کا کہنا تھا کہ: “فضائی سفر کے مواقع بڑھانے کے لیے مسلسل ترقی اور کامیابی کیلئے پر عزم ہیں ہمیں فخر ہے کہ اسلام آباد اور مسقط کے درمیان عمان میں نان اسٹاپ پروازیں شروع کی ہیں، جو ہماری تیسری بین الاقوامی منزل ہے۔ یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ سستی اور معیاری فضائی سفر کی سہولت پیش کرنے کے لیے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے۔
فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے،فلائی جناح اس وقت اپنے پانچ جدید ایئر بسA320طیاروں پر مشتمل بیڑے کے ساتھ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہے،یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ،عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا۔
فلائی جناح کسی بھی اکانومی کیبن کی انتہائی کشادہ نشستوں کےذریعے فراہم کردہ اضافی آرام کے علاوہ اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعے پرلطف اور سستے سفر کے تجربات پیش کرتا ہے جہاں مسافر کم قیمت پر اسنیکس ، سینڈوچ سمیت مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ہمارے ہوائی جہاز اسکائی ٹائم سے بھی لیس ہیں جو ایک مفت اندرون پرواز اسٹریمنگ سروس ہے، جو مسافروں کو دوران پرواز مفت تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنے الیکٹرونک آلات پر منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔