
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرمنل مافیا اداروں کو آئین و قانون کے تابع نہیں دیکھناچاہت، احتساب عدالت کے ج
ج ارشد ملک نے وڈیو کو جھوٹا اور جعلی قرار دے دیا ہے، حکومت نے آڈیو اور وڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیالکوٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وارداتی ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی پھر کوشش کی،سیاسی تھیٹر پر اداکار بٹھائے گئے، ان کے چہروں سے لاچارگی جھلک رہی تھی اور سبسے زیادہ لاچار پارٹی کے چیئرمین شہبازشریف نظر آئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے چیئرمین ایک کونے میں بیٹھے بے چارگی کا ماتم کررہے تھے۔
مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلسازی، دو نمبری سمیت ہر آلہ کار اس خاتون کے بکسے میں دستیاب ہے، خود کو نائب صدر لکھتی ہیں،کل چیئرمین کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کی اور پریس کانفرنس میں ایک بیانیہ سامنے رکھا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کل ایک قابل احترام جج پر انگلیاں اٹھائیں گئیں، کرمنل مافیا اداروں کو آئین و قانون کے تابع نہیں دیکھنا چاہتی،جج صاحب نے وڈیو کو جھوٹا اور جعلی قرار دیدیا ہے اور حکومت نے آڈیو اور وڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا کہ یہ حکومت اپنی ذمہ داریاں دوسروں کے گلے میں نہیں ڈالتی، اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، مشکوک کردار کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا ذمہ داری ہے۔




