اسلام اخوت وبھائی چارے کا دین ہے،عامر صدیقی

راولپنڈی :اسلام اخوت وبھائی چارے کا دین ہے ،دین اسلام نے رشتوں کو عظمتوں سے نوازا،ماں ،باپ، بہن اور بھائی جیسے عظیم رشتوں میں سمو کر محبت وجزبہ قربانی سے سرشار کیاان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے عالمی برادر ڈے کے حوالے سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھائی اللہ کریم کے عظیم رشتوں میں سے انمول رشتہ ہے، حضور نبی کریم ۖنے مولائے کائنات حضرت علی المرتضی کو اپنا بھائی قرار دیا جسے مولا نے خوب نبھایا ،بھائی ایک انتہائی قریبی اور پاک رشتہ ہے جو کسی بھی بہن بھائی کے دکھ تکلیف میں نہ صرف تڑپ کے رہ جاتاہے بلکہ وہ اپنے بھائی کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیتا ہے تاکہ بھائی کو آسانی میسر آ سکے ۔
عامر صدیقی نے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے قیام پاکستان مشن میں محترمہ فاطمہ جناح پیش پیش رہیں اور انکی وفات کے بعد انہوں نے تعمیر پاکستان کا فریضہ بہترین طور نبھایا آج ہمارے غزہ وفلسطین کے مسلمان بھائی اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا شکار ہیں امت مسلمہ انکی تباہ حالی سے اذیت اور کرب میں مبتلا ہے اور وہ اپنے حکمرانوں سے غزہ وفلسطین کے پائیدار حل کیلئے عملی کردار کا مطالبہ کرتے ہیں۔