تحریک انصاف پر پابندی رائے عامہ کا سر عام قتل ہے،جاوید انتظار


اسلام آباد(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق سے انحراف ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے آزاد عوام تحریک کے چئیرمین جاوید انتظار نے کہا کہ جمہوؤری حکومت سیاسی جماعت پر کبھی پابندی نہیں لگاتی۔ آرٹیکل 6 لگانے کی باتیں بے وقت کی راگنی الاپنے کے مترادف ہیں۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 6 ریفرنس کی دھجیاں اڑا کر رکھ دے گی۔ حکومت پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کی حماقت کر کے اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گی۔ فیصلہ کرپٹ سیاسی نظام کا شاخسانہ ثابت ہوگا۔ حکومت عوام کی توجہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہٹانے کے لئے فضول سیاسی اٹھکیلیاں کر رہی ہے۔ تحریک انصاف پر پابندی رائے عامہ کا سر عام قتل ہے۔ حکومتی فیصلے کے خلاف شدید ردعمل اور احتجاج کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔