حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرولیم بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرولیم بم گرانے کا فیصلہ کر لیا ,اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ،
عوام ہو جائیں تیار, حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرولیم بم گرانے کا فیصلہ کر لیا ,

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال پیٹرول کی قیمت میں چار روپے  اضافے کی شفارش ، اوگرا نے سفارش
کی ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں تیرہ روپے اٹھاون پیسے اضافہ کیا جائے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے انچاس پیسے فی لیٹر اضافہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے تیراسی پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا