ترکی , کی پاکستان سمیت 7ممالک کو مقامی کرنسی میں لین دین کرنے کی پیشکش

استنبول ۔  … ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت 7ممالک کو مقامی کرنسی میں لین دین کرنے کی پیشکش کردی۔ ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں ڈی 8 سمٹ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیائ، ایران ، ملائیشیائ، نائجیریا، پاکستان اور ترکی پر مشتمل ڈی 8گروپ کو آپس میں تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کی تجویزدے دی اور کہاکہ اگر ایسا ہوتا ہے توہماری معیشت ناکام نہیں ہوگی، اس اقدام سے مقامی کرنسی میں تبادلے کی شرح میں اضافہ اور ڈالر کا دباﺅ کم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب ہم اپنی مقامی اور قومی کرنسی میں تجارت کریں گے تو جیت ہمارے ملک کی ہوگی۔