پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے خواہش مند وارنر کی امیدوں پر پانی پھر گیا

وارنر کی خدمات شاندار ہیں لیکن وہ ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں، جارج بیلی

میلبورن:آسڑیلیا کے حال ہی میں ریٹائرمنٹ لینے والے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنرکا دل پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے مچلنے لگا ہے اور انہوں نے انسٹا گرام کی ایک پوسٹ میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے لیکن سلیکٹر جارج بیلی نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے سلیکٹر جارج بیلی نے ڈیوڈ وارنر کے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے اشارے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق اوپنر بلے صرف اس معاملے کو بھڑکا رہے ہیں۔بیلی نے کہا، میرے خیال میں وارنر ریٹائر ہوگئے ہیں اور انہیں تینوں فارمیٹس میں ان کے شاندار کیریئر کے لیے سراہا جانا چاہیے۔وارنر کی انسٹاگرام پوسٹ نے انکشاف کیا کہ وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں، جس سے قومی ٹیم میں ان کی ممکنہ واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں تاہم، بیلی نے تصدیق کی کہ وارنر ان کے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں، اور آئندہ برطانیہ کے دورے سے ان کی غیر موجودگی مستقل ہے۔بیلی نے کہا، "یقینی طور پر، ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں ہوں گے۔
میتھیو ویڈ کی عدم موجودگی کے بارے میں بیلی نے کہا، میتھیو ویڈ وہاں نہیں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مستقل طور پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ "ہم جوش انگلس کو موقع دینے کے لیے پرجوش ہیں۔مچل اسٹارک اور گلین میکسویل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بیلی نے کہا کہ گلین اور مچل کے لیے ایک روزہ چیمپئنز ٹرافی بہت قریب ہے، یہ ان کے لیے واقعی ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔
انہوں نے کہا، ہمارے پاس اس سال کے آخر تک نو ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، جو ٹیم کے ڈھانچے کے انداز میں کچھ مختلف انداز کو تلاش کرنے کا موقع ہے۔ "ہو سکتا ہے کہ ہم اتنا آگے نہ سوچ رہے ہوں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔