راولپنڈی:ریس کورس پولیس راولپنڈی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث نعیم گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے مسروقہ رقم 70 ہزار روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعیم اور اس کا ساتھی شہزاد شامل ہیں۔ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا،۔
اس کامیاب کاروائی پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

