
یاسرآکاش چوہدری
مروٹ 301 مین روڈ پر اہلِ علاقہ نے ٹائر جلا کر سٹرک ٹریفک کے لیے بند کر دی مظاہرین سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے احتجاج مقامی ایم۔پی اے حاجی نعیم انور اور
ایم این اے اعجازالحق کے خلاف کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا مین روڈ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اسکو نئے سرے سے تعمیر کیا جا رہا ہے مگر انتہائی ناقص مٹیریل سے سٹرک کا کام جاری ہے بغیر تار کول کے بجری ڈال کر انوکھے تجربے کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں یاد رہے احتجاج میں زیڈ لیگ کے یوسی چیئرمین کے بیٹے سر فہرست تھے جن کا کہنا تھا ہمارا والد زیڈ لیگ کا یو سی چئیرمین ضرور ہے مگر کرپشن ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے یاد رہے اس سے پہلے بھی مختلف سٹرکوں پر ناقص مٹیریل استعمال کے حوالے سے احتجاج و شکایات سامنے آئ مگر ایم پی اے نعیم انور نے اپنے عزیز ٹھیکیدار عبدالجبار کو ہی ٹھیکہ دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کرپشن میں ایم پی اے نعیم انور اور ایم این اے اعجازالحق برابر کے حصہ دار ہیں ایس ایچ او تھانہ مروٹ موقعہ پر پہنچ گئے مظاہرین کو منتشر کیا اور ٹریفک بحال کروادی



