نومبر انڈین فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف جوڑی کی سالگرہ کا مہینہ ہے
ایشوریا رائے یکم نومبر کو مینگلورجبکہ شاہ رخ خان 2 نومبر کو دہلی میں پیدا ہوئے

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن جنہوں نے ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی کامیاب فلمیں دی ہیں نومبر ان دونوں کی سالگرہ کا مہینہ ہے ،دونوں کی پیدائش نومبر کی ہے تاہم ان کی عمروں میں 8 سال کا فرق ہے ۔شاہ رخ خان اس نومبر میں 59 جبکہ ایشوریا51 سال کی ہو گئی ہیںَ
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان2 نومبر 1965 کو دہلی میں پیدا ہونے والے شاہ رخ خان کے والد ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ اداکاری سے جڑنے اور مواصلات کی مختلف شکلوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے، شاہ رخ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے اپنی پوسٹ گریجویشن مکمل کی۔ سال 1988 میں شاہ رخ خان نے چھوٹے پردے کے سیریل فوجی سے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔سال 1991 میں شاہ رخ اپنے خوابوں کو پورا کرنے ممبئی آئے۔ عزیز مرزا نے شاہ رخ خان کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں اپنے سیریل سرکس میں کام کرنے کا موقع دیا۔ ان دنوں ہیما مالنی اپنی فلم دل آشنا ہے کے لیے دیویا بھارتی کے مقابل ایک نئے چہرے کی تلاش میں تھیں۔ جب شاہ رخ خان کو اس بات کا علم ہوا تو وہ اپنے دوستوں کی مدد سے اس فلم کے لیے اسکرین ٹیسٹ دینے گئے اور انہیں منتخب کرلیا گیا۔
اسی دوران شاہ رخ کو فلم دیوانہ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ رشی کپور جیسے تجربہ کار اداکار کی موجودگی میں بھی شاہ رخ خان نے اپنی زبردست اداکاری سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا جس کے لیے انہیں فلم فیئر کی جانب سے فلم فیئر نئے اداکار کا ایوارڈ بھی ملا۔ اس دوران ہدایت کار جوڑی عباس-مستان کی نظر شاہ رخ خان پر پڑی۔ اس وقت وہ انگریزی کے نوبل.. اے کس بیفور ڈیتھ.. پر ایک فلم بنارہے تھے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کا کردار گرے شیڈز لئے ہوئے تھا۔ شاہ رخ نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور اس کے لئے راضی ہوگئے۔ سال 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم بازی گر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ کافی حد تک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
سال 1993 میں ہی شاہ رخ خان کو یش چوپڑا کی سپر ہٹ فلم..ڈر.. میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سال 1995 میں شاہ رخ خان کو یش چوپڑا کی ہی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے سینما کیریئر میں سنگ میل ثابت ہوئی۔ شاہ رخ خان کی سنجیدہ اداکاری کی وجہ سے یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ سال 1999 میں شاہ رخ خان نے بھی فلم پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا اور اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ مل کر ڈریمز ان لیمیٹڈ بینر قائم کیا۔ شاہ رخ خان نے اس بینر کے تحت سب سے پہلے.. پھر بھی دل ہے ہندوستانی.. بنائی۔ بدقسمتی سے اچھی اسکرپٹ اور اداکاری کے باوجود یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ہوگئی۔ بعد میں اسی بینر تلے شاہ رخ خان نے اپنی بلند نظر فلم.. اشوکا.. بنائی لیکن اسے بھی ناظرین نے بری طرح مسترد کردیا۔ تاہم ان کے بینر تلے بننے والی تیسری فلم..چلتے چلتے.. سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
سال 2004 میں شاہ رخ خان نے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کمپنی بھی بنائی اور اس کے بینر تلے میں ہوں نا تیار کی جو ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ بعد میں، اس بینر کے تحت، انہوں نے پہیلی، کال، اوم شانتی اوم، بلو باربر، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر اور دل والے جیسی کئی فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔سال 2007 شاہ رخ خان کے کیرئیر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا جب لندن کے مشہور میوزیم میڈم تسائو میں ان کا موم کا مجسمہ نصب کیا گیا۔ اسی سال شاہ رخ خان نے ایک بار پھر چھوٹے پردے پرکی طرف رخ کیا اور اسٹار پلس کے مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کے تیسرے سیزن میں میزبان کا کردار ادا کرکے ناظرین کو محظوظ کیا۔ شاہ رخ خان کو اپنے فلمی کریئر میں آٹھ بار بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ شاہ رخ خان کے فلمی کیریئر میں اداکارہ کاجول کے ساتھ ان کی جوڑی بہت اچھی رہی۔ شاہ رخ کی سپر ہٹ فلمیں جیسے پٹھان، جوان اور ڈنکی سال 2023 میں ریلیز ہو چکی ہیں۔ شاہ رخ کی آنے والی فلموں میں کنگ اہم ہے۔ ہٹ ثابت ہوئی۔
سال 2004 میں شاہ رخ خان نے ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کمپنی بھی بنائی اور اس کے بینر تلے میں ہوں نا تیار کی جو ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ بعد میں، اس بینر کے تحت، انہوں نے پہیلی، کال، اوم شانتی اوم، بلو باربر، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر اور دل والے جیسی کئی فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔سال 2007 شاہ رخ خان کے کیرئیر میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا جب لندن کے مشہور میوزیم میڈم تسائو میں ان کا موم کا مجسمہ نصب کیا گیا۔ اسی سال شاہ رخ خان نے ایک بار پھر چھوٹے پردے پرکی طرف رخ کیا اور اسٹار پلس کے مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کے تیسرے سیزن میں میزبان کا کردار ادا کرکے ناظرین کو محظوظ کیا۔ شاہ رخ خان کو اپنے فلمی کریئر میں آٹھ بار بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ شاہ رخ خان کے فلمی کیریئر میں اداکارہ کاجول کے ساتھ ان کی جوڑی بہت اچھی رہی۔ شاہ رخ کی سپر ہٹ فلمیں جیسے پٹھان، جوان اور ڈنکی سال 2023 میں ریلیز ہو چکی ہیں۔ شاہ رخ کی آنے والی فلموں میں کنگ اہم ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے یکم نومبرکو 51 برس کی ہو گئیں ایشوریہ رائے کا بالی ووڈ کی ان خاص اداکاروں میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے فلموں میں ہیروئن کو محض شو پیش کے طور پراستعمال کئے جانے کی روایتی سوچ کو نہ صرف بدلا بلکہ بالی ووڈکو بین الاقوامی سطح پر بھی ایک خصوصی پہنچان دلائی۔ ایشوریہ رائے بچن کی پیدائش یکم نومبر 1973 کو مینگلورمیں ہوئی۔ کچھ عرصے بعدان کا خاندان ممبئی آگیا۔ بچپن میں ان کا رجحان آرکیٹیکٹ بننے کی جانب تھا لیکن بعد میں ان کا رجحان ماڈلنگ کی جانب ہوگیا۔
سال 1994 میں ایشوریہ رائے نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جہاں انہیں مس انڈیا کے خطاب سے نوازا گیا۔ مس ورلڈ مقابلہ میں ہندستان کاپرچم پوری دنیا میں لہراتے ہوئے ریتا فاریہ کے بعد مس ورلڈکا خطاب جیتنے والی دوسری ہند وستانی حسینہ بنیں۔ اس مقابلہ میں انہیں فوٹوجینک کے خطاب سے بھی نوازا گیا ۔ مقابلہ جیتنے کے بعد ایشوریہ رائے نے سماجی فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور اس دوران انہیں کئی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
سال 1997 میں ایشوریہ رائے نے اپنے فلمی کیرئر کی شروعات تامل فلم ایروارسے کی۔ اسی برس انہوں نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا اوربابی دیول کے ساتھ اور پیار ہوگیا میں کام کیا۔ بدقسمتی سے یہ فلم ناکام ثابت ہوئی۔اسکے بعد 1998 میں ایشوریہ رائے نے ایس شنکر کی تامل فلم جینس میں کام کیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد ایشوریہ رائے فلم انڈسٹری میں کچھ حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
سال 1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہم دے چکے صنم ایشوریہ کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ سلمان خان اور اجے دیوگن جیسے منجھے ہوئے ستاروں کی موجودگی میں بھی ایشوریہ نے فلم میں نندنی کے کردار کوانتہائی بہترین طور پر ادا کیا۔ اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسی سال ایشوریہ کو سبھاش گھئی کی فلم تال میں کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں ایشوریہ نے ایک گائوںکی لڑکی کاکردار اداکیا جو پاپ سنگر بننے کا خواب دیکھا کرتی ہے۔ اس فلم نے خاص کر امریکہ میں ٹاپ ٹوئنٹی فلموں میں اپنانام درج کرایا۔ فلم میں اپنے شاندار کردار کے لئے وہ بہترین اداکارہ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔
سال 2000 ایشوریہ رائے کے لئے بہت اہم ثابت ہوا۔ اس سال ان کی فلم جوش ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی بہن کا کردار ادا کیا ۔ اس کے علاوہ ہمارادل آپ کے پاس ہے اور محبتیں جیسی کامیاب فلمیں ریلیز ہوئیں۔سال 2002 میں ایشوریہ رائے کو شرت چندر چٹوپادھیائے کے مشہور ناول دیوداس پر بنی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ایشوریہ نے پارو کا کردار ادا کیا جسے بے حد
پسند کیا گیا۔اس فلم کے لئے دوسری مرتبہ بہترین اداکارہ کے طور پر انہیں فلم فیئر ایوارڈدیا گیا۔
سال 2003 میں ایشوریہ رائے نے فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قدم رکھا اورفلم دل کارشتہ بنائی لیکن یہ فلم کامیاب نہیں ہوسکی۔ فلم خاکی میں سپر اسٹارامیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ایشوریہ نے اپنے فلمی کیرئر میں منفی کردارادا کیا جسے فلمی مداحوں نے پسند کیا۔
سال 2004 ایشوریہ رائے کے لئے کامیابیوں والا سال ثابت ہوا۔ اسی سال امریکہ کے میڈم تسائو میوزیم میں ان کا مومی پتلا لگایا گیا اور یہی نہیں اسی برس امریکہ کے مشہورمیگزین ٹائمس میں سو بااثرشخصیات میں ایشوریہ رائے کا نام شامل کیا گیا۔
سال 2006 میں ایشوریہ رائے نے دھوم کے سیکوئل دھوم -2 میں کام کیا۔اس فلم میں ایک مرتبہ پھر انہوں منفی کردارادا کیا جسے ناظرین بہت پسند کیا۔ سال 2009 میں فلم انڈسٹری میں ایشوریہ رائے کے بہترین خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ابھیشیک بچن سے شادی کے بعد ایشوریہ نے فلموں میں کام کرنا بہت کم کردیا ۔سال 2010 میں فلم گزارش میں کام کرنے کے بعد ایشوریہ رائے فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں۔ پھر انہوں نے سال 2015 میں فلم جذبہ سے انڈسٹری میں واپسی کی۔ ان کی گزشتہ برس فلم سربجیت اور اے دل ہے مشکل ریلیز ہوئیں۔
ایشوریا نے سال 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم جزبہ سے انڈسٹری میں واپسی کی۔ ایشوریا کی فلمیں سربجیت اور اے دل ہے مشکل سال 2016 میں ریلیز ہوئیں جو ٹکٹ کھڑکی پر کامیاب رہیں۔ ایشوریا کی فلم فنے خان سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد ایشوریا رائے نے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا۔ ایشوریا رائے کی پونیئن سیلوان جیسی سپر ہٹ فلمیں سال 2022 میں اور پونیئن سیلوان 2 سال 2023 میں ریلیز ہوئی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


