
اسلام آباد :چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے کہا کہ جو ٹیم اور کھلاڑی ہار تسلیم نہیں کرتے ۔ہار کر بھی جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک وقت آتا ہے وہ جیت جاتے ہیں ۔کھیل کے بنیادی اصول عملی زندگی میں انسان کو کامیاب بنانے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی-سیون گرائونڈ میں دوستی کرکٹ ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے ملک الیون کے کپتان ملک کامران،ستارہ شاہین کے کپتان جواد اور بہارہ کہو الیون کے کپتان عمر مقصود اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر راجہ ہمایوں نے بھی انعام تقسیم کیئے۔ جاوید انتظار نے حاجی مقصود کو کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان طبقہ کو شوشل میڈیا فوبیا کے دور میں جسمانی اور ذہنی سرگرمی میں مصروف کرنا بڑا کام ہے۔



