طیارے میں 67 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ہنگامی لینڈنگ سے طیارے میں آگ لگ گئی

باکو: آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں 67 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔قازقستان میں حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں 32 افراد معجزانہ زندہ بچ گئے ہیں۔طیارہ آذربائیجان سے روس جارہا تھا.فنی خرابی کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی.
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حادثے کی غیرتصدیق شدہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا اور اس کے بعد وہاں سے سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔
وسطی ایشیائی ملک قازقستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بیان میں کہا کہ فائر سروسز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور بچ جانے والوں کا جائے حادثہ کے قریبی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
آذربائیجان ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ایمبریئر 190 طیارہ جس کی پرواز نمبر J2-8243 باکو سے روسی علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جا رہی تھی اسے قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گروزنی میں دھند کی وجہ سے طیارے کا رخ تبدیل کیا گیا تھا۔
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں حکام نے کہا کہ انہوں نے حادثے کی مختلف ممکنہ وجوہات کی تلاش میں تحقیقات شروع کی ہیں اور ایک ممکنہ وجہ تکنیکی مسئلہ ہے۔
آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گرکر تباہ 32 مسافرمعجزانہ طورپر بچ گئے



