
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی /سی آئی اے سٹاف کے انچارج ظفرلک اورایس ایچ اوپپلاں کےدلیرآفیسر عبدالغفورگجرکاکامیاب جوئے پرریڈ ریڈ 797160روپےکلاشنکوف سمیت 04جواری گرفتار کرلیےمیانوالی میں ظفرلک اورعبدالغفورگجراپنی سابقہ کارکردگیوں کےساتھ مقبولیت کی بلندیوں پرعوامی حلقوں کاخراج تحسین
ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود خان کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے مہر ظفر عباس لک ایس ایچ او پپلاں عبدالغفور اور انکی ٹیم نے حافظ والا علاقہ تھانہ پپلاں میں جواء پر ریڈ کیا۔ جس میں 04 افراد کفایت اللہ خان ولد محمد امیر خان قوم سہراب خیل سکنہ شہباز خیل، لطیف اللہ ولد فوج دار قوم پٹھان سکنہ موچھ، فیضان ولد شاہ بہرام قوم پٹھان سکنہ پہاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان اور انعام اللہ ولد اکبر علی سکنہ لکی مروت سے مبلغ 797160/-روپے،01 عدر کلاشنکوف معہ 03 کارتوس، 01 عدد پسٹل 30 بور معہ 02 کارتوس اور 05 عدد موبائل قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف تھانہ پپلاں میں مقدمہ درج کر لیا۔




