ماہ جنوری کے دوران 2ہزار637 جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کیا گیا، 24کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کا لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے ماہ جنوری کے دوران شہر میںجرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں کیں اور ملزمان سے 24کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کا لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کیا گیا.
ماہ جنوری کے دوران سنگین جرائم ،ڈکیتی/ سرقہ بالجبر میں ملوث 99گینگز کے228ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا،منشیات کی زہر فروخت کرنے والے 205 منشیات فروش گرفتارہوئے.منشیات فروشوں کے قبضے سے 27کلوگرام چرس،72کلوگرام سے زائد ہیروئن ،11 کلوگرام آئس،اورنشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں،
ڈی آئی جی محمد جواد طارق کے مطابق وفاقی دارلحکومت کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں 334ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔جنکے قبضے سے پولیس ٹیموں نے50رائفلز،05 کاربین، 540 پستول اور33خنجرز برآمد کئے.
اسلام آباد پولیس نے مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کیخلاف بلاتفریق کارروئیاں عمل میں لاتے ہوئے 371مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی.انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی.

