سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا منصوبہ ہے۔جسے دشمن قوتیں ناکام بنانے کے لے دہشت گردی کروارہی ہیں
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)گوادر حملہ پاک چین اقتصادی راہداری پر حملہ ہے۔دشمن ہمیںغربت اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کا منصوبہ ہے۔جسے ناکام بنانے کیلئے دشمن قوتیںپاکستان میں دہشت گردی کروارہی ہیں۔ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں لسانیت، قومیت ،صوبائیت اورفرقہ واریت سے نکل کر متحد ہونا ہوگا۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے برطانیہ کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی علماء کونسل منبر ومحراب سے اسلام کے نام پر پھیلائے جانے والے فتنوں اور دشمن کے پاکستان مخالف بیانیہ کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنا کردار اداکررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جب سے دوست ملک چین کے تعاون سے سی پیک منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔ بلوچستان میں مسلح کارروائیاں اور دہشتگردی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں ۔دشمن طاقتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوچکی ہیں ۔اس کیخلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے والے کسی بھی لحاظ سے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔سی پیک پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا منصوبہ ہے جسے جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجانا چاہئے۔


