وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ جج کو یہ پیغام پہنچائیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے
کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں ایوان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا
جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے تھے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ہیں

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیدیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر رولنگ دیتے ہوئے کہ کہ جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے، کسی کو پارلیمنٹ کے بارے میں بیان بازی کاحق نہیں ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ جج کو یہ پیغام پہنچائیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔
کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں -پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقاسلام آباد، 11 فروری 2025: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک اہم رولنگ دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ ایک معزز جج کی جانب سے عدلیہ، انتظامیہ اور پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس پر رولنگ دیتے ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی پارلیمنٹ کی عزت کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتظامیہ اور عدلیہ دونوں ریاست کے اہم ستون ہیں، اور اس قسم کے بیانات پارلیمنٹ پر حملے کے مترادف ہیں جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی عظمت اور وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ اصولی موقف ہے وقفہ سوالات کے دوران کسی بھی کو پوائنٹ آف آرڈر بات اجازت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کا پرائیویٹ ممبر ڈے تھا اس لیے قائد حزب اختلاف کو پوائنٹ آف آرڈر بات کا موقع دیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی نامزدگی کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن کو باضابطہ خطوط ارسال کردیے ہیں۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ہیں، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔جس پر سپیکر نے یہ رولنگ دی ۔



