پٹرول مہنگا، اسلام آباد ائر پورٹ کے ملازم نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت مانگ لی

گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت دی جائے راجہ آصف نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو باضابطہ درخواست دے دی


اسلام آباد:گاڑی میں پٹرول نہیں ڈال سکتا،گدھا گاڑی پر دفتر آنے دیا جائے اسلام آباد ائیر پورٹ کے ملازم راجا آصف اقبال نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت مانگ لی ملازم نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو باضابطہ درخواست دے دی۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ادارے نے ٹرانسپورٹ کی سہولت بند کردی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بے تحاشا اضافہ کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا ممکن نہیں۔ مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں ان کی تصویر بھی لگی ہے۔