کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے لئے کھلا چیلنج ہے،ممتاز احمد تراڑ

 

وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تراڑ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظھار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستائس اکتوبر کا دن کشمیری بھارت کی افواج کے نہ جائز قبضے کی یاد میں یوم سیاه کے طور پر مناتے ہیں .بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر ظلم اور بر بر یت کےپہاڑ توڑ رکھےھیں .انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا .اسسے قبل بھی پاکستان نے کشمیریوں کی آوازاقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اٹھائی ہے .کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،کشمیریوں کو غائب کرنا اقوام متحدہ کے لئے کھلا چیلنج ہے . وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے چھاپوں  کے دوران عورتوں  کشمیریوں پر تشدد  روز کا معمول ہے .