پاکستان اللہ کریم کی عطا کردہ ایک نعمت ہے،عامر صدیقی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پاکستان اللہ کریم کی عطا کردہ ایک نعمت ہے زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن تزک و احتشام سے مناتیں ہیں 14 اگست دن پاکستانی قوم میں نئے جوش اور ولولہ بیدار کرنے کا ذریعہ ہے پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد اور ایک ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنمااورترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے 14 اگست 78ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر بابو عبدالطیف کے زیر اہتمام بچوں کی جیوے جیوے پاکستان ریلی سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ14اگست محض ایک تاریخ ہی نہیں یہ ہمارے جذبے،جدوجہد اوراتحاد کا مظہر بھی ہے جب ہمارے اجداد نے لاکھوں قربانیاں دیتے ہوئے قیام پاکستان کے خواب کو حقیقی روپ میں دھارتے ہوئے پاکستان معرض وجود میں لائے،آج تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم بحیثیت قوم ملک کو اندھیروں سے نکالتے ہوئے روشن اور جگمگائیں گے اسے تعمیر ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام فروعی اختلافات بھلاتے ہوئے ہر فرد اپنے حصے کے بھرپور کردار سےملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرے گا،عامر صدیقی نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمارا دشمن دہشتگردی،فرقہ واریت، لسانی تعصب کے ذریعے ہم میں نفاق پیدا کرنا چاہتا ہے قوم کو نفاق نہیں اتفاق کی ضرورت ہے،ملک کی بقا،سلامتی اور خود مختاری ہمارے غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہے افواج پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو دندان شکن شکست سے دوچار کرتے ہوئے ملکی وقار بلند اور استحکام کیلئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاقوم آج بھی 14 اگست 1947 کے جذبہ سے سرشار ہے اور جس طرح ہمارے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دیں آج اسی طرح ہم ملک کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کے لئے متحد اور سبز ہلالی پرچم کے تلے ایک ہیں بلاشبہ یہی اتحاد و یکجہتی ہماری بقاء اور کامیابی کی ضامن ہے عامرصدیقی نے کہا کہ قوم اداروں کی ملکی بقاوسلامتی کی معترف ہے اور ہر ادارہ ہی ملک میں امن ترقی وخاشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ہمیں ملکی اداروں پر فخر ہے قوم ان کے شانہ بشانہ ہے، ہمیں بلا تفریق ملک کی تعمیر و ترقی میں عملی کردار ادا کرنا ہو گا آج کشمیر ی عوام جس طرح حصول آزادی کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں اورانہیں 2200سے زائد دنوں سے مسلسل لاک ڈاؤن جیسے حالات کا سامناہے ہم بحیثیت پاکستانی قوم غزہ وفلسطینی اور کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور سماجی حمایت جاری رکھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں اقوام متحدہ غزہ و فلسطین میں جاری دہشتگردی وجارحیت کو روکتے ہوئے قیام امن ممکن بنائے اورکشمیری قوم پر مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے استصواب رائے کا وعدہ پورا کروائے