
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نےارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کام کررہے ہیں چھینا جھپٹی نہیں،ہم اپنے نوجوانوں اور مستقبل کے ساتھ کھڑے ہیں،ساتھ کھڑے تمام افراد میرے لیے ارشد وہرا ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم جبر اور چھینا جھپٹی کی سیاست نہیں کرتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں عجلت نہیں ہونی چاہیے، باقی بات کل کریں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ این ٹی ایس کے تحت انٹری ٹیسٹ کو نہیں مانیں گے،میڈیکل کالجوں میں داخلےکا ٹیسٹ پھرسےکرائیں،انٹری ٹیسٹ ہائرایجوکیشن کمیشن خودکرائے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی سےکراچی، حیدرآباد اورسکھرکےطالب علموں سےزیادتی ہورہی ہے،ملک میں زیادتیوں کےباعث جعلی ڈاکٹر دندناتے پھر رہے ہیں،انہی نا انصافیوں کےنتیجےمیں ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او بنی۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلباسے ناانصافی کے خلاف ہر ایوان میں آواز اٹھائیں گے۔




