
وزیرقانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بل کے بارے میں اہم سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق پسرور کے علاقے بڈیانہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی ۔نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں موثر مشاورت کے بعد اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں بل پیش کرے گی۔وزیر قانون نے کہا کہ 2017کی قومی مردم شماری کے بعدنئی حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جلد ہوگا۔



