عالمی برآ دری حدت کے باعث موسمیاتی تباہکاریوں سے نمٹنے کے لیے عملی مظاہرہ کرے، مشاہداللہ خان

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ نومبرمیں اقوام متحدہ کے زیرانتظام جرمنی کے دارالحکومت بون میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر دوہفتہ عالمی کانفرنس کے دوران عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والے تباہ کن موسمیاتی تباہکاریوں سے نمٹنے کے لیے عملی مظاہرہ کریں۔ اتوار کو وفاقی وزارت سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے اس کانفرنس میں 196 مما لک کے وفود پر زور دیا کہ عالمی سطح پرایک دوسرے کے ساتھ مالی، تکنیکی اورٹیکنالاجی سطح پر تعاون کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے زراعت، پانی، توانائی، صحت، حیاتیاتی تنوع سمیت مختلف شعبوں پر مرتب ہونے والے انتہائی تباکن اثرات سے بچانے یا محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ وفاقی وزیر مشاہداللہ خان نے کہا کہ خبردار کیا کہ عالمی سطح پر عدم تعاون کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی کے اس عالمی خطرے پر قابوپانے میں ناکامی ناگزیر ہے۔ تاہم اس زمین اور اس پر تمام انسانوں، جانوروں اورحیاتیاتی تنوع کی پائیدار بقا کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممالک کو ملکر عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔