
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئندہ ماہ سب سے بڑا ڈومیسٹک ایونٹ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 16سے 22نومبر تک ملتان اور بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔ جس میں سے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے 17رکنی حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ ایونٹ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور شامل ہے جبکہ 12ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


