
پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ سے رابطے کے دوران ایل او سی پر شہری آبادی کوجان بوجھ کر نشانہ بنانے پر احتجاج کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارتی فوجی جان بوجھ کو بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہریوں کی اموات ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے کہا ک بھارتی فوجیوں کی ایسی جان بوجھ کر کی جانے والی کارروائیوں پرگہری تشویش ہے، جو 2003ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
میجر جنرل ساحر شمشاد مرزانے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایل اوسی کے اُس پار رہنے والوں کو اپنے بھائی سمجھتا ہے، پاک فوج پیشہ ور فوج ہے، کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔




