پاکستان اسٹاک ایکسچینج 781 پوانٹ گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈ رڈ انڈیکس 40 ہزار سے 324 پوائنٹس کی دوری پر ہےپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ایک اور منفی دن رہا، 100انڈیکس 781 پوائنٹس گرگیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا جبکہ کاروباری حجم کم ہونے کی وجہ سے انڈیکس جنوب کی سمت سفر کرتا رہا۔

کاروبار کے دوران 9 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 121 ارب روپے کم ہو کر 8351 ارب روپے ہوگئی۔