شیخوپورہ، ڈبل سٹوری عمارت گرنے سے 4افراد جان بحق

شیخوپورہ….رانا خضر
فیصل آبادروڈکی آبادی فیروز وٹواں میں چھ ماہ قبل تعمیر کی جانے والی ڈیڈھ کینال رقبہ پر مشتمل ڈبل سٹوری بلڈنگ اچانک زمین بوس ہوگئی جسکے نتیجہ میں ملبے تلے دب کر3افراد جان بحق جبکہ بچے اورخواتین سمیت5افراد کو ریسکیواہلکاروں نے زندہ نکال کر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ فیروز وٹواں میں واقعہ بسم اللہ فرنیچر ہاوس ڈبل سٹوری بلڈنگ کے ساتھ ایک تہہ خانہ کی تعمیر کاکام شروع تھا کہ اچانک ہی مذکورہ بلڈنگ زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر ثریا بی بی،ماریہ بی بی،بشری بی بی ،کاشف اور بچہ اذان خورشید شدید زخمی ہوگئے جبکہ ہلاک ہوانے والوں میں احسان اور پرویز سمیت تین افراد جان بحق ہوچکے ہیں جبکہ ریسکیو1122کے اہلکاروں کی جانب سے آپریشن جاری ہے ریسکیواہلکاروں کے مطابق ابھی بھی ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کی اطلاع دی گئی ہے  ۔