بھارتی فلم اتفاق آج سے لاہور کے سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاہور…نورالعارفین

بھارتی فلم اتفاق 3 نومبر سے لاہور کے سینما گھروں کی زینت بنے گی.

بھارتی فلم اتفاق 3 نومبر سے لاہور کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی کی فلم کی کاسٹ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا، سوناکشی سنہا اور اکشے کھنہ شامل ہیں۔ سسپنس اور رومانس کی کہانی پر مبنی فلم کو شہر بھرکے 30 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ فلم کو آئی ایم جی سی کمپنی نے لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کئے ہیں ۔