
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی کےعلاقہ عیسی خیل وانڈھاباقی خیلانوالہ گائے 15فٹ گہرے گٹر میں گرگئی ۔ریسکیو1122میانوالی نے اینیمل ریسکیوآپریشن کرکےگائے کوگٹرسے نکال کرمالک کےحوالے کردی عوامی حلقوں کاریسکیوٹیم کوخراج تحسین
میانوالی ۔ تحصیل عیسیٰ خیل کے نواحی علاقے وانڈھا باقی خیلانوالہ ، نصری روڈ کمر مشانی رات کو گائے 15 فٹ گہرے گٹرمیں گر گئی ۔نیا تعمیر کیا گیا گٹر کا ڈھکن گائے کے وزن کی وجہ سے ٹوٹ گیا ۔ ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو مطلع کرنے پر کمر مشانی ریسکیو اسٹیشن کی امدادی ٹیم فورا موقع پر پنچ گئی ۔ اور انسیڈنٹ کمانڈر سمیع اللہ خان ،اسٹیشن کوارڈینیٹر کی زیر نگرانی اینیمل ریسکیو اپریشن شروع کر دیا گیا ۔ تین گھنٹے کے اینیمل ریسکیو آپریشن کے بعد گائے کو گٹر سے نکال لیا گیا ۔اور مالک کے حوالے کردیا گیا ۔ مالک گائے ریسکیو 1122 کے کام سے بہت مطمئن اور خوش ہوا۔اور شکریہ ادا گیا ۔



