
یاسرآکاش چوہدری
بہاولنگر۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ضلع بھر کے ہسپتالوں کو ادویات سپلائ کرنے والی فرم ایم ایم ایم بیگ انٹر پرائزز کی کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب۔
سیکرٹری ہیلتھ نے نوٹس لیتے ہوۓ فرم کے تمام بلز کی ادائیگی روک دی۔
فرم کے ٹھیکیدار کی جانب سے 261 روپے والا انجکشن محکمہ صحت میں موجود کالی بھیڑوں کی ملی بھگت سے 550 روپے کا بل پاس کروا لیا۔
اسکے علاوہ کروڑوں روپے کے بوگس بلز کا ریکارڈ نیب اور ڈی جی انٹی کرپشن بریگیڈیر مظفر رانجھا کو بھیجنے کی مکمل فائل تیار۔
ایم ایم ایم بیگ انٹرپرائزز اس سے قبل بھی ڈائیلیسز میں استعمال ہونے والی میڈیسن میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آچکی ہے۔ عوام کا پیسہ کھانے والی فرم اور اسکا ساتھ دینے والی محکمہ صحت کی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائ کرتے ہوۓ لوٹا گیا کروڑوں روپیہ کی پائ پائ وصول کی جاۓ ۔




