لاہور…نورالعارفین
ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا.
ایف آئی اے کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد خان میو کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے شاہ عالم مارکیٹ میں ایک اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں کارروائی کے دوران ایک ملزم یاسر عرافات کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جبکہ ملزم سے حاصل ہونے والی رسیدوں سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم افغانستان اور چائنہ میں پیسوں کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

