پاک بھارت حکومتوں سے ایل او سی تجارت میں مزید نرمی اور سہولیات فراہم کا مطالبہ

 

آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور تاجروں نے پاک بھارت حکومتوں سے ایل او سی کے آر پار ہو نے والی تجارت اور ٹریول میں مزید نرمی اور سہولیات فراہم کر نے کا مطالبہ کر دیا۔یہ مطالبہ کراس ایل او سی ٹریڈ یونین تیتری نوٹ کے زیر اہتمام انٹرا کشمیر ٹریڈ کے نو سال مکمل ہو نے پر منعقدہ سیمینار میں کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا کہ نو سال سے ایل او سی کے آر پار تجارت جاری ہے دونوں اطراف کے تاجر نو سال سے نا مساعد حالات کے باوجود تجارت کو جاری و ساری رکھنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں تجارت کے لیے میکینزم تیار کرنا پڑے گا ریاست جموں و کشمیر کے آر پار ہو نے والی تجارت اور ٹریول کا سب سے بڑا مخالف ہندوستان ہے وہ کون لوگ ہیں جو تجارت کے زریعے ہیروئن سمگلنگ کرتے ہیں ایسے لوگوں کو بے نقاب کر کے سخت سے سخت سزائیں دی جانی چاہیے یہ بات سبکو سمجھنی ہو گی کہ ایل او سی کے آر پار ہونے والی تجارت صرف تجارت ہی نہیں ہے اس میں بھی سیاست شامل ہے