
ضلع پونچھ کی تحصیل عباسپور کے نواحی گاؤں اپر ٹینگیڑاں گورنمنٹ پرائمری سکول میں ٹھیکہ پرپڑھانے والی جلاد صفت ٹیچر ساجد ہ نے ڈھنڈوں سے وا ر کر کے پہلی جماعت کی طالبہ عدیلہ بیگم کو ادموھا کردیا ،بچی کے سر پر شدید زخمی سرکا آدھا حصہ متاثر ،آنکھوں پر ورم،ایک آنکھ بند ،ڈی ای او نسواں ریحانہ شاہ محمد کا سخت ترین نوٹس تھانہ پولیس عباسپور درخواست درج ہونے کے باجود کاروائی سے گریزاں ٹیچر کے والد محمد افسر کا زخمی بچی عدیلہ کے دادا پر دباؤ والدین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق عباسپور اپر ٹینگیڑاں کی بچی جسے سی ایم ایچ راولاکوٹ ریفر کردیا گیا ہے سے راولاکوٹ کے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی بچی نے دوران ملاقات بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی جماعت کی طالبہ ہوں مجھے اردو کا سبق نہیںآرہا تھا کہ مجھے ٹیچر ساجدہ نے تشدد کانشانہ بنایا میری کمر اور سر پر سٹکس کی بوچھاڑ کی جس کے بعد مجھے ہوش نہ b گفتگو بچی کی آنسو کی لڑی جاری ہوگئی اور کئی صحافی آبدیدہ ہوگے بچی کے دادا وفیروز الدین ،چچا وہاب دین نے میڈیا کوبتایا کہ بچی کا والد ضیاء الدین ایک عرصہ سے بیمار ہے جس باعث وہ آنہیں سکا ،اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ای او نسواں محترمہ ریحانہ شاہ محمد خان نے رات گے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ پر دل خون کے آنسور وتا ہے ایسی ٹیچر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاؤں گی یاد رہے مذکورہ ٹیچر ٹھیکے پر پڑھا رہی تھی اور اصل ٹیچر رخصت پر ہے آیا کیوں رخصت پر ہے اس کی وجہ محکمہ تعلیم ہی بتا سکتا ہے تاہم عباسپور میں اے ای او نسواں کی مناپلی اور عدم دلچسپی پر کئی سکولوں میں ہنوز ٹیچرز ٹھیکے پر پڑھا رہی



