
افغانستان کے شہر لشکر گاہ میں کار بم دھماکے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق لشکر گاہ کے علاقے بولان میں کار بم دھماکا کیا گیا ، ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق دھماکے میں پولیس کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔


