ماہرہ خان کی فلم ورنہ کو نمائش کی اجازت مل گئی

نور العارفین

ماہرہ خان کی فلم ورنہ کو نمائش کی اجازت مل گئی

فلم اسٹار ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کو نمائش کی اجازت مل گئی۔ مرکزی سنسر بورڈ نے فلم سے قابل اعتراض مواد حذف کر دیا۔

معروف ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ زیادتی کی شکار لڑکی کی کہانی ہے جس میں وہ طاقت کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے خود ہی انتقام لیتی ہے۔

سماجی مسائل پر بننے والی فلم 17 نومبر سے سینمائوں کی زینت بنے گی۔ فلم ‘ورنہ’ پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسنسر بورڈ نے فلم کی نمائش روک دی تھی.