پاکستان فلسطین کے مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے۔، قمر باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اورمسئلہ کشمیردونوں پراصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو پاکستان کی اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، ان پر اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فلسطینی سفیر نے اس موقع پر فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی حمایت پر آرمی چیف کاشکریہ ادا کیا