صارفین کو رسید جاری نہ کرنے اشیاء کی کوالٹی اور ریٹرن اینڈ ریفنڈ پالیسی درج نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)اہلیان راولپنڈی کو مہنگی ناقص اور صحت اشیائ فراہم کرنے پر کنزیومر اتھارٹی راولپنڈی متحرک ہوگئی پہلے تین ماہ میں مبلغ بارہ لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ عائد، راولپنڈی ضلع میں ناقص اشیاء کی فروخت کرنے پر شہر بھر میں مختلف دکانداروں اور کمپنیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ماہ مارچ میں سو دولاکھ روپے جرمانہ کیا گیا اشیاء پر تاریخ تیاری و اختتام اجزاۓ ترکیبی ،رسید جاری نہ کرنے اور اشیاء کی کوالٹی اور ریٹرن اینڈ ریفنڈ پالیسی درج نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سفیان گوندل نے کہا ہے کہ کنزیومر کونسل کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر شہر میں پنجاب کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ریفرنسز کنزیومر اتھارٹی کو بجھواتے ہیں جس پر سماعت کے بعد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے



