
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
ڈپٹی کمشنر شوزب سعید نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو علا ج معالجہ کی جدید تر ین سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فوری طور پر دو ڈیجیٹل ایکسرے یو نٹ ، سی ٹی سکین مشین اور دوڈینٹل یو نٹ کی تنصیب کی جار ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی سکین مشین اور ڈیجیٹل ایکسرے یو نٹ حکو مت پنجاب کا ضلع میانوالی عوام کیلئے تحفہ ہے ۔ان سہو لیات کی فراہمی سے مر یضوں کو ہسپتال میں چو بیس گھنٹے ایکسرے ، سٹی سکین اور دیگر سہو لیات میسر آئیں گی ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈائیگنا سٹک سنٹر میں پر ہجو م پر یس بر یفنگ کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پا کستان بننے کے بعد پہلی مر تبہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بین لا قوامی معیار طبی سہو لتیں فرا ہم کی جا رہی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سکینہ ہسپتال کیلئے علیحدہ ہا ئی پاور ٹرانسمشن لا ئن نصب کی جار ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چار کروڑ روپے کی لا گت سے کارڈیالو جی سنٹر تعمیر کیا جا ئے گا جبکہ موجو دہ سی سی یو نٹ میں 20 کا رڈیک مانیٹر فرا ہم کئے گئے ہیں ۔ان اقدامات سے امر اض قلب کے مر یضوں کو علا ج معالجہ کیلئے دیگر شہروں میں نہیں جا نا پڑے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ امراض قلب کے مر یضوں کو علا ج معالجہ کیلئے دیگر شہروں میں نہیں جا نا پڑے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ امراض قلب کے مر یضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انجو گرافی اور انجوپلا سٹی کی سہو لت بھی فراہم کی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلڈ انوسٹی گیشن کیلئے جدید ترین طبی آلات مشین بھی فرا ہم کی گئی ہے جبکہ تھیلیسیمیا سنٹر میں سپیشل لیب کو اپر یشنل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو رٹ میں قائم آن لائن سہو لت مرکز کے ذریعے عوام کی سہو لت کیلئے میڈیکو لیگل کی آن لا ئن سہو لت بھی فرا ہم کر دی گئی ہے ۔جبکہ ڈائیگنا سٹک سنٹر میں منشیات کے عادی افراد کے علا ج معالجہ اور بحا لی کیلئے قائم سنٹر کو اپر یشنل اور فعال کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، ڈائیگنا سٹک سنٹر اور سکینہ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کیلئے ایک سو بینچ لگوائے جارہے ہیں ۔ڈائیگنا سٹک سنٹر میں اپر یشن تھیٹر کیلئے ریمپ کی تعمیر ، فزیو تھراپسٹ یو نٹ کی اپ گریڈیشن ، ڈاکٹرز کی رہائش کیلئے بیچلرہا سٹل اور سکینہ ہسپتال میں نر سری وارڈ کو بھی فنگشنل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی ہیلتھ مر اکز پر بھی طبی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنا یا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکو مت پنجاب کے ریو مپنگ پر وگرام کے تحت نہ صرف ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو خو بصورت بنا یا جا رہا ہے بلکہ ان میں تما م تر جدید ترین طبی سہو لتوں کی فرا ہمی کو ممکن بنا یا جارہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جلد ہی ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں میں میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کر نے کیلئے تر جیحی بنیادوں پر اقدامات بر ؤئے کار لا رہی ہے ۔اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسین احمد مدنی اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان نے بھی میڈیا کو محکمہ ہیلتھ میں ہو نیوالے ترقیا تی کا موں ، بہتری کیلئے کئے جا نیوالے اقدامات اور دیگر امور سے متعلق بر یفنگ دی ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شوزب سعید کی رہنمائی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بین الاقوامی معیار کا ہسپتال بنائیں گے اور علا ج معالجہ کی جدید ترین سہو لتیں مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی ۔



