یکم جنوری سے سیالکوٹ تا وزیرآباد ،پسرور 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

سید عارف حسین شاہ سیالکوٹ

سمبڑیال … ریلوے حکام نے نجی کمپنی کے اشتراک سے سیالکوٹ ریلوے جنکشن سے یکم جنوری کو صبح 5بجے سے وزیر آباد اور پسرور کی طرف 77کلومیٹر ریلوے ٹریک کو بروئے کار لاتے ہوئے 14لوکل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ ٹرینیں سوہاوہ ،بیگوالہ، سمبڑیال ،ساہووالہ، اگوکی ،تصیر آباد ،گنہ کلاں، الہڑ ،چونڈہ سے پسرور پہنچے گئی اور تمام ریلوے اسٹیشنوں سے مسافروں ،مزدوروں ،شہریوں ،طلبہ و طالبات کو منزل مقصود تک پہنچائی گئیں۔ مذکورہ ٹرینیں کا مرکزی مقام سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن ہوگا اور وہاں پر اضافی عملہ اور اضافی انجن بھی کھڑے کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی گاڑی کے انجن میں خرابی کی صورت میں فوری طور پر ریل کے سفر کو بحال کیا جاسکے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ہر ٹرین میں کم از کم 1800مسافرسفر کریں گے اور ان کی آٹھ ،آٹھ بوگیوں میں وائی فائی ،کینٹن کی سہولیات بھی میسر ہونگئیں، عدالت گڑھا، تلواڑہ مغلاں کے مقام پر دو فلیگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔