بورےوالا کالج روڈ پرجھگڑا ایک شخص زخمی

چیچہ وطنی…رضوان احمد

بورےوالا کالج روڈ پرجھگڑا ایک شخص زخمی۔تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ کالج روڈ پر 2 ریڑھی بانوں میں شدید تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں وسیم نے ممتاز کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ممتاز اور وسیم کا جھگڑا ریڑھی لگانے کی وجہ سے ہوا ہے۔تھانہ ماڈل ٹاون کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ممتاز کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورےوالا منتقل کردیا۔۔۔