سول ھسپتال ڈسکہ میں مریضوں کو تمام سہولیات پہنچانا ان کی اولین ترجیح ھے ،ڈاکٹر جاوید ساھی

سیالکوٹ…  سید عارف حیسن شاہ

ایم ایس سول ھسپتال ڈاکٹر جاوید ساھی نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کے سول ھسپتال ڈسکہ میں مریضوں کو تمام سہولیات پہنچانا ان کی اولین ترجیح ھے آئی پی ڈیز مریضوں کیلئے انسولین ھر وقت دستیاب ھے جبکہ 3 روز کے اندر او پی ڈی مریضان کیلئے بھی انسولین دستیاب ھوگی۔ اس موقع پر صحافی برادری نے ھسپتال کے انتظامات اور مریضوں کیلئے سہولیات کو بہتر کرنے پر ڈاکٹر جاوید ساھی ایم ایس سول ھسپتال ڈاکٹر طلعت ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدنان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈسکہ اورv ڈاکٹر شیر افگن بٹ کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر جاوید ساھی اور ڈاکٹر عدنان نے مشترکہ طور پر مثبت رپورٹنگ کرنے پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھمارے دروازے صحافی برادری کیلئے ھر وقت کھلے ھیں اور ڈسکہ پریس کلب کے ممبران کیلئے سول ھسپتال ڈسکہ میں عنقریب علیحدہ کاؤنٹر کھول دیا جائے گا۔