سیالکوٹ …سید عارف خسین شاہ
سیالکوٹ: فتح گڑھ ایجنسی راجہ بس کی موٹر ساءیکل کو ٹکر.
خاتون جاں بحق. تفصیلات کے مطابق 24 سالہ حنا زوجہ عبدالرحمان ساکن پکی کوٹلی اپنے دیور کے ہمراہ موٹرساءیکل پر سوار روڈ پر جا رہے تھے کہ دوسری سمت سے آنے والی راجہ بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گءیں . اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمبولینس چند منٹوں میں جاءے حادثہ پر پہنچ گءی تاہم اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوءے موقع پر ہی دم توڑ گءیں.مرحومہ کی نعش ریسکیو ایمبولینس میں سول ہسپتال منتقل کر دی گءی.

