
اسلام آباد:نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی دہشت گردوں کا ایک گروہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جن کا مقصد بعض اہم شخصیات کو اغواء کرنا ہے ۔ڈائریکٹر ایم اینڈ سی عبید فاروق ملک کے دستخطوں سے رات گئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ان دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گرد کاروائی کا بھی امکان ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں۔ نوٹیفکیشن کی کاپی جڑواں شہروں میں سیکورٹی سے متعلقہ تمام اداروں کو بھی فراہم کی گئی ہے کہ وہ مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
غیر ملکی دہشت گردوں کا گروہ پاکستان میں داخل ہو گیا اہم شخصیات اغواء ہو سکتی ہیں نیکٹا




