چیچہ وطنی میں محکمہ فارسٹ کے رکھوالے بلاک آفسر اور گارڈ شیشم کے درخت کٹوانے لگے

چیچہ وطنی …رضوان احمد

چیچہ وطنی. محکمہ فارسٹ کے رکھوالے حاجی طارق بلاک آفسر اور فیاض گارڈ اپنی نگرانی میں شیشم کے درخت کٹوا رھے تھے۔ اطلاع ملنے پر صحافیوں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ موقع پر موجود حاجی طارق بلاک آفسر اور فیاض گارڈ بھاگ گئے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق بلاک نمبر 2 سے روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 40 من لکڑی کاٹ کر فروخت کی جا رہی ہے۔ صحافیوں نے موقع پر ڈی ایف او صاحب کے ساتھ بھی رابطہ کیا۔ لیکن حسب روایت فون کال نہ سنی گئی۔ تھوڑی دیر بعد ریٹ آفسر بہادر شیر اور اویس خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں لکڑی قنضہ میں لے لی۔ اور فوری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ لیکن فل حال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ اور وہ بھی اس کے حصہ دار بن گئے۔ حاجی طارق بلاک آفسر جوکہ عرصہ بیس سال سے بلاک نمبر 2 میں ہی تعینات ھے ۔ اسکا فوری تبادلہ کیاجائے۔اور فیاض گارذ اور طارق پر لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرکےگرفتار کیا جائےلیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے۔ کہ کرے گا کون